غدود کورس

غدود کورس

آفاق کلینک ہمارے دادا محترم جناب اشفاق احمد مرحوم نے بنیاد رکھی تھی۔ ہمارے اس کلینک کی امتیازی خصوصیت یہ ہے ہمارے دادا مرحوم جناب اشفاق احمد نے خالص ہربل (یونانی) اور ہومیو پیتھک ادویات پر اس کی بنیاد رکھی۔ پیشہ وارانہ حکیموں، بازاری قسم کے عطائیوں کے دعویٰ جات سے اپنے آپ اور اپنے سٹاف سمیت اولاد کو بھی سختی سے دور رکھا۔ اس کا نیتجہ یہ ہوا کہ ہمارے والد محترم ڈاکٹر آفاق گیر احمد نے بھی اسی طریقہ علاج کو آگے بڑھاتے ہوئے تحقیق و تجربہ کو ہمیشہ فوقیت دی اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے اپنے کلینک کو اس ترقی اور کامیابی کی منازل پر لے گئے کہ ایسا عروج اور ترقی صرف سچ اور حقیقت پر مبنی زندگی گزارنے والوں کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ جناب اشفاق احمد مرحوم اپنے دور زندگی میںبہت غریب پرور انسان تھے۔ غریبوں، ناداروںاور مفلس لوگوں کا مفت علاج کرنا، اپنے کلینک کی ایک مخصوص آمدن کو محتاجوں کی ضرورت کے پورا کرنے میں خرچ کرنا ان کا ایک خاص وصف تھا۔ دادا مرحوم کی فیاضی، سخاوت اور غریب پروری اور رعائتی نرخوں پر مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کی وجہ سے دور دراز شہروں سے لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا تھا، جو کہ تا حال جاری ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت مولانا ڈاکٹر علی آفاق صاحب دامت برکاتہم نے یہ فیصلہ کیا کہ آن لائنمفت طبی مشورہ کی سہولت مہیا کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ادویات بھی علامات کے مطابق فری ہوم ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ بھیجی جائیں۔ جناب اشفاق احمد مرحوم کی وصیت کے مطابق مخصوص آمدنی غریبوں پر خرچ کرنے کے لئے مدارس، سکولز، بیوہ عورتوں کی امداد، یتیم بچیوں کی اجتماعی شادی کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی کاموں میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اس ویب سائٹ کا اجراءکیا گیا ہے۔ حضرت مولانا علی آفاق صاحب دامت برکاتہم عملیات میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ آبائی پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ آپ کا سلسلہ روزگار اور معاش فن طب سے وابستہ ہے۔ آپ کے کلینک پر مریضوں کی آمدورفت اور رش کے ساتھ دور دراز سے آنے والے مریضوں کی آسانی اور تمام انسانیت کے لئے صدقہ جاریہ کے طور پر ویب سائٹ پر علامات کے مطابق ادویات تیار کر کے ان کے دروازے پر پہنچانے کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاکہ روحانی امراض میں مبتلا افراد کو ایک ہی جگہ جسمانی علامات سے بھی نجات حاصل ہوجائے۔روحانی امراض کے شکار افراد عموماً معدہ، جگر، جنسی کمزوری، خواتین جوڑوں کے درد، لیکوریا، بانجھ پن سمیت دیگر پوشیدہ امراض میں مبتلا ہوتی ہیں۔ وہ اپنی علامات کو چھپاتے چھپاتے بالآخر مرض کے شکنجے میں پھنس جاتی ہیں اور بالآخر لا علاج امراض کا شکار ہو جاتی ہیں۔ بعض دفعہ مریض جسمانی امراض کا علاج مختلف ڈاکٹرز سے کروا کر تھک چکے ہوتے ہیں۔ مگر روحانی علامات کی موجودگی کی بناءپر شفاءسے محروم رہتے ہیں۔ اب اگر روحانی امراض کے ساتھ ساتھ جسمانی امراض کا علاج بھی کریں گے۔ ان شاءاللہ جلد شفاءسے ہمکنار ہو جائیں گے۔ اس کلینک کا مقصد بنیادی طور پر عوام الناس کی خدمت ہے ۔ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت مولانا علی آفاق صاحب دامت برکاتہم کے حکم کے مطابق مریضوں کو غیر تجارتی بنیادوں پرھدیہ اور قیمت پر دوا پارسل کی جائے گی۔ ہمارے فلاحی کاموں کی تفصیلات جاننے کے لئےعطیات کا صفحہ وزٹ کریں۔

Author Info

admin

No Comments

Post a Comment