پروجیکٹ

These are our running Islamic institutes which are purposed built for Islamic education.

Donation

وَاَمَّا مَا یَنۡفَعُ النَّا سَ فَیَمۡکُثُ فِی الۡاَرضِ (القرآن)

(اور جو لوگوں کو نفع دیتے ہیں وہ آخرت اور دنیا میں باقی رہتے ہیں )

خَیۡرُ النَّاۡسِ مَنۡ یَنۡفَعُ النَّاۡسَ (الحدیث)

(لوگوں میں بہترین وہ،جو لوگوں کو نفع دے)

ہمارہ ادارہ حضرت مولانا علی آفا ق صاحب دامت برکاتہم کی زیرِ نگرانی ایک فلاحی، روحانی اور خدمت خلق کا منفردادارہ ہے۔ یہ ادارہ غیر تجارتی بنیادوں پر دنیا بھر میں دُکھی انسانیت کی خدمت کے لئےروحانی اور فلاحی سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کے زیرِ انتظام مختلف فلاحی شعبہ جات میں ایک عرصہ سے کام جاری ہے۔ جس سے مختلف علاقوں میں لوگ فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔ ان شعبہ جات میں سے چند ایک ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ان شعبہ جات کی مد میں دئیے جانے والے عطیات شفاف اور منصفانہ طریقے سے بورڈ کے ممبران کی منظوری کے ساتھ آخرت کی نیکی ، کامیابی اور احساس جواب دہی کو مدنظر رکھ کر خرچ کئے جاتے ہیں ۔

١۔شعبہ اسلامی تعلیمات

لاہور میں بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم کا سب سے بڑا اور مستند ترین ادارہ ہے۔اس شعبہ میں بچوں کو ناظرہ قرآن پاک، حفظِ قرآن اور تفسیرو حدیث اور بنیادی اسلامی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ بچوں کی تعلیم پر اسلام نے بہت زیادہ زور دیا ہے۔اسی وجہ سے ہمارا ادارہ اس شعبہ کو ترجیحی بنیادوں پر چلا رہا ہے اور اس شعبہ میں اس وقت 5مقامات پر مدارس قائم ہیں ۔ کاچھاکے قریب۔ننگڑ چوک، واپڈا ٹائون، لاہور۔77-Cماڈل ٹائون، لاہور۔ PIAکالونی، لاہور۔نشیمن اقبال نزد شوکت خانم ہسپتال، لاہور۔ جہاں پر بچوں کو بنیادی اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دُنیاوی تعلیم میٹرک تک پڑھائی جارہی ہے۔ اس شعبہ میں تقریباً 500کے قریب طلبائ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں اور 40کے قریب اساتذہ اور ماہر سٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اس شعبہ پر ماہانہ اخراجات تقریباً5,00,000/-(پانچ لاکھ روپے) ہیں ۔

٢۔شعبہ سکولز

غریب اور نادار بچوں کی اعلیٰ تعلیم مفت مہیا کرنے کے لئے ہمارے ادارہ نے سکول کی تعلیم کا دو مقامات پر بہترین انتظام کیا ہے۔ جس میں تقریباً تین سو سے زائد طلبائ و طالبات زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔ جس پر ماہانا اخراجات 1,50,000(ڈیڑھ لاکھ روپے) ہیں ۔

٢۔شعبہ صحت

اس شعبہ میں غریب، نادار، بیوہ اور مستحق لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ وقتاً فوقتاً مختلف علاقہ جات میں فری طبی کیمپس کا انعقاد کر کے لوگوں میں صحت اور صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اب تک پچھلے 8سالوں میں ہزاروں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں ۔جس کی وجہ سے کئی غریب اور نادار خاندانوں کو صحت کی بہترین سہولیات مستند اور ماہر ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی مہیا کی جار رہی ہیں ۔اس شعبہ میں ماہانہ اخراجات کا تخمینہ تقریباً 50سے 60ہزار ہے۔

٣۔شعبہ امداد بیوگان

اس شعبہ میں بیوائوں کو مالی امداد کی بجائے مستقل با عزت طریقے سے اپنے پیروں کھڑے ہونے میں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ تاکہ ہمارے اسلامی معاشرے سے گداگری کی لعنت کو ختم کر کے عزت نفس کی بحالی کے ساتھ مستقل روزگار مہیا کیا جا سکے۔اس سلسلے میں بیوگان کو سلائی مشینوں کی فراہمی ، سلائی کڑائی کی عملی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی اسلامی اقدار کے مطابق تعلیم و تربیتکو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

٤۔شعبہ نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادی

اس شعبہ میں نادار، غریب اور مستحق ڑکیوں کی شادی کے سلسلے میں رکاوٹ بننے والے بھاری اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں ۔ اب تک اس سلسلے میں کئی بچیوں کی شادی کے اخراجات کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بھی بچایا گیا ہے۔

٥۔شعبہ معذوران و بحالی معذوران

معذور، نادار اور مستحق لوگوں کے لئے ٹرائی سائیکلز اوروہیل چیئرزکا انتظام کرنا اور اِ ن کے لئے سہولیات کو فراہم کرنا ہمارے ادارے کے پروجیکٹ میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں اقدامات کو عملی شکل دینے کے لئے کام جاری ہے۔

٦۔شعبہ بحالی بے روزگار

اس شعبہ میں معاشرے کے ہنر مند، قابل اور صاحب استعداد افراد کو روزگار پر کھڑا کرنے کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔ تاکہ معاشرے کے بے روزگار مگر ہنر مند لوگوں کو مفید فرد بنایا جائے اور زندگی کے سلسلے کو عزت کے ساتھ رواں دواں رکھ سکیں ۔ یہ سارے سلسلے اور شعبہ جات ادارے کی کوشش اور اللہ تعالیٰ کے محض فضل و احسان اور مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہے ہیں ۔ آپ بھی آگے بڑھئےے اور اِس کار خیر میں حصہ ڈالیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔