ادویات
ہماری ادویات خالص، قیمتی ہربل اور ہومیواجزاءپر مشتمل ہونے کی وجہ سے فوری اثر کرتی ہیں۔ خالص، قیمتی اجزاءکی وجہ سے ادویات کی قیمت زیادہ ہونا یقینی بات ہے۔ مگر ہماری اس ویب سائٹ کا مقصد فلاحی کاموں میں انسانیت کی بہبود کےلئے کام کرنا ہے تو اس وجہ سے ادویات غیر تجارتی بنیادوں پر تمام مریضوں اور گاہکوں کو فری ہوم ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ مہیا کی جاتی ہیں۔ اگر آپ ہماری تیار کردہ معیاری ادویات خریدتے ہیں تو ایک طرف معیار ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے فلاحی، رفاھی کاموں سے فائدہ اٹھانے والے ہزاروں لوگوں کے ہاتھ آپ کی شفاءکے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور بلند ہورہے ہوتے ہیں۔ جن کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ شفاءیاب ہو چکے ہیں۔
HERBAL CLINIC
ہر قسم کے آپریشن سے پہلے ایک دفعہ مشورہ ضرور کریں اور ماہرانہ رائے ضرور حاصل کریں۔
شفائے موٹاپا کورس
ہمارے طرز زندگی کی خرابیوں جیسے آرام پسندی، سہل پسندی، ورزش نہ کرنا، پیدل چلنے کی بجائے سواری وغیرہ کے استعمال، مرغن غذاﺅں کا بکثرت استعمال، مرچ، مصالحے، نمک وغیرہ کے ساتھ چکنائی وغیرہ کا استعمال دودھ، کھانے، پیسٹری اور بیکری کی اشیاءمیں چینی کے بے جا استعمال کی وجہ سے بچے، بڑے، مرد، عورت، جوان ، بوڑھے سب لوگ موٹاپے کے مسائل کا شکار ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ وزن کم ہو اور آئندہ نہ بڑھے، مرد و عورت خوبصورت، جاذب نظر اور اپنی عمر سے کم نظر آئیں۔ اس کے لئے نے سالہا سال کی تحقیق کے بعد ہربل اور ہومیو پیتھک کی مجرب اور مفید ادویات اور اجزاءکے مرکب سے بے ضرر اور کامیاب شفائے موٹاپا کورس ترتیب دیا ہے۔ جس کے استعمال سے ان شاءاللہ یقینی شفائے لازوال سے ہمکنار ہونا لازمی چیز ہے۔ کولہے کم ہوں، پیٹ اندر اور دیگر بھدا پن ختم ہو کر خوبصورت جسم اس کورس کا ادنیٰ کرشمہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جب پیٹ اندر ہو اور موٹاپا ختم ہو تو مردانہ طاقت میں اضافہ اس کورس کی ایک اضافی خوبی ہے
شفائے لیکوریا کورس
لیکوریا ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے لڑکیاں، خواتین اور دیگر بڑی عمر کی شادی شدہ اور غیر شادی شدہ عورتیں سب ہی تقریباً متاثر ہیں اور اس کی وجہ سے چہرہ اپنی عمر سے زیادہ کمر درد، خارش، ہڈیوں میں درد، آنکھیں کمزور، نظر میں کمی، گالوں کا پچک جانا، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے، سردرد، بالوں کا جھڑنا، قبض، پیاس کا شدید محسوس ہونا، چھائیاں، جھریاں اور چہرے پر کیل مہاسے وغیرہ ہونا عام بات ہے۔ یہ مرض خواتین کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتا ہے اس کی وجہ سے ہر وقت تھکاوٹ، تھکان، سستی، کاہلی، بے زاری، چڑچڑاپن اور بے جاغصہ طبیعت کا حصہ بن جاتا ہے۔ جس کی وجہ لڑکیوں کی مائیں پریشان رہتی ہیں اور گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیتی ہیں۔ مگر خود لڑکیاں اور ان کی مائیں شرم کی وجہ سے علاج کی طرف توجہ نہیں دیتی۔ جس کی وجہ سے بانجھ پن جیسے مشکل اور خطرناک مرض کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہربل اور ہومیو پیتھک کے خالص، سریع الاثر اجزاءکی انتہائی اہم اور متوازن ترکیب سے شفائے لیکوریا کورس ترتیب دیا ہے۔ جس سے بے شمار لیکوریا کے مریض شفاءپا کر زندگی کی خوبصورتی اور رعنائی سے لطف اندورز ہو رہی ہیں۔ اگر آپ یا آپ کی کوئی عزیزہ یا سہیلی اس موذی مرض کا شکار ہے تو یہ دوائی طلب فرمائیں۔ ان شاءاللہ تعالیٰ شفاءہو گی۔
شفائے بواسیر کورس
بواسیر ایک انتہائی خطر ناک اور پریشان کن مرض ہے ۔ اس کی دیگر وجوہات میں سے ایک اہم اور بنیادی وجہ مریض کا تن آسان ہونا، بے کار رہنا، حرکت نہ کرنا، نشہ آور اشیائ، مرغن غذاﺅں کا عادی ہونا، ورزش، پیدل چلنے اور جسمانی مشقت سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس مرض کی ابتداءقبض سے ہوتی ہے۔ عام طور پر لوگ قبض کشاءگولیوں کا سہارا لے کر اس مرض کی حقیقت سے منہ چھپانے اور آنکھیں چرانے کی کوشش کرتے ہیں مگر آہستہ آہستہ یہ مرض جڑ پکڑ لیتا ہے۔ پھر معمولی سے مصالحہ جات، سرخ مرچ بازاری کھانے اور فاسٹ فوڈز کے شوقین لوگ کولڈ ڈرنک کے دلدادہ افراد کانوں کو ہاتھ لگاتے نظر آتے ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلے اپنے طرز زندگی کو بدلنا، پھر مناسب اور متوازن غذاءکا استعمال پھر اس کے ساتھ شفائے بواسیر کورس کا استعمال جو کہ ہربل اور ہومیو پیتھک اجزاءکے ساتھ تیار کردہ مجرب اور مفید ہونے کے ساتھ ہزاروں افراد کو صحت سے ہمکنار کر چکا ہے ۔ لہٰذا سوچنا چھوڑئےے اور شفائے بواسیر کورس استعمال کر کے آپ بھی شفاءسے ہمکنار ہو جائیں۔
شفائے گنجا پن کورس
آج کل مختلف پریشانیوں، بے چینی، تفکرات، مختلف قسم کے بازاری شیمپو وغیر ہ کے استعمال کے ساتھ ساتھ موروثی طور پر اس مرض کے شکار افراد کے لئے پیغام شفاءہے۔ جن لوگوں کے بال جھڑتے ہوں، عموماً وہ قبض کا شکار ہوتے ہیں۔ معدہ کی تکالیف کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ معدہ، جگر کی گرمی وغیرہ سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ بال سفید ہو رہے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بازاری قسم کے مختلف تیل وغیرہ سے پرہیز کرنے کے ساتھ ساتھ”شفائے گنجا پن کورس“ کو استعمال کرنا چاہئےے۔ ہمارے تیار کردہ تیل سے چند ماہ کے استعمال سے گرے اور جھڑے ہوئے بال واپس اُگنا شروع ہو جاتے ہیں۔ سفید بال جو قبل از وقت سفید ہو گئے ہیں۔ بال بہت باریک ہوں، دو منہ بن گئے ہوں، بہت ہی خراب معلوم ہو تے ہوں۔ اس طرح کے تمام مسائل سے صرف ایک ماہ میں مکمل نجات اور شفاءحاصل ہو گی۔
شفائے معدہ کورس
آج کل ہم مختلف امراض کا شکار ہیں۔ یورک ایسڈ بلڈ پریشر، جوڑوں کا درد، اعصابی طاقت میں کمی، جسم کا سن ہو جانا، مردانہ طاقت میں کمی، قوت باہ میں کمی وغیرہ۔ یہ سارے اور بہت سے دیگر امراض معدہ کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ بد ہضمی، قبض، تیزابیت، کٹھی ڈکاریں، سردرد، بے چینی، بے خوابی اور وساوس جیسی دیگر علامات کا بہترین حل “شفائے معدہ کورس” ہے۔ آفاق کلینک نے کئی سال کے مسلسل تجربات کے نتیجے میں ایسا مرکب تیار کیا ہے۔ جو زود اثر ہونے کے ساتھ ساتھ مستقل اور پائیدار علاج بھی ہے۔ لہٰذا طب یونانی اور ہومیو پیتھک کے خالص اجزاءسے تیار شدہ یہ کورس معدے کے تمام امراض اور اس طرح کی دوسری علامات کا مکمل علاج ہے۔
شفائے جگر کورس
اس وقت پاکستان کی اکثر آبادی پانی کے صاف نہ ہونے کی وجہ سے جگر کے امراض کا شکار ہیں۔ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام اے۔بی۔سی میں چھوٹے، بڑے، بوڑھے اور جوان مبتلا ہیں اس کی بے شمار علامات ہیں۔ آنکھوں کا پیلا ہو جانا، چہرے کا زرد ہو جانا، چہرے کا بے رونق ہو جانا، پنڈلیوں میں درد، سر درد، کندھوں میں کچھاﺅ، درد، قبض وغیرہ کے ساتھ ساتھ پیروں، ہاتھوں میں جلن، پیشاب میں جلن وغیرہ جیسے علامات کا مریض شکار ہوتا ہے۔ پاخانہ کالا سیاہ ہونا، پیشاب کا پیلا، بدبودار، سرخ، ریگ کا پیشاب میں آنا وغیرہ ایسی علامات ہیں۔ جن کا دیر تک قائم رہنا انتہائی خطرناک ہے۔ ہیپا ٹائٹس جیسا مرض قابل علاج ہے۔ لہٰذا اس مرض کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے آج ہی شفائے جگر کورس شروع کریں اور انتہائی جلد صحت یابی حاصل کریں۔
شفائے چہرہ کورس
چہرے کے داغ، دھبے ، کیل مہاسے، چھائیاں، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے وغیرہ ایسی علامات ہیں جن کی وجہ سے مرد، عورت نوجوان لڑکے، لڑکیاں سخت پریشانی کا سامنا کرتے ہیں۔ اس موذی اور پریشان کن مرض سے بچنے اور اس کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے مختلف قسم کی بازاری کریمیں، رنگ گورا کرنے والی کریمیں، مختلف میڈیکٹڈ صابن، لوشن، سکرب اور دیگر قسم کے گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں۔جن کی وجہ سے عارضی فائدہ ہوتا ہے اور جب تک استعمال جاری رہے، مریض مطمئن رہتا ہے۔ مگر دوا چھوڑتے ہی کیل، مہاسے، چھائیاں، داغ، دھبے اور چہرے پر آنکھوں کے گرد سیاہ ترین حلقے دوبارہ نمودار ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز جوانی کے دانے، داغ، دھبے، کیل مہاسے سیاہ رنگت جسیے امراض کا شکار ہو تو فوری طور پر”شفائے چہرہ کورس” استعمال کریں اور یقینی شفاءحاصل کریں۔
شفائے بلڈ پریشر کورس
بلڈ پریشر ایک انتہائی سست دشمن ہے۔ جو آہستہ آہستہ حملہ آور ہو کر مریض کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے۔ بلڈ پریشر کی مختلف وجوہات میں مرغن غذائیں، سست روی بسیار خوری، ورزش، واک نہ کرنا، ذہنی پریشانی، نیند نہ پوری ہونا، زیادہ دماغی کام کرنا وغیرہ۔ جو افراد بھی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔ وہ بلڈ پریشر خواہ کسی بھی وجہ سے ہو،اس موذی مرض سے مستقل بنیادوں پر حصول شفاءکے لئے آفاق کلینک کا سالہا سال سے مجرب اور مفید شفائے بلڈ پریشر کورس استعمال کریں۔ بلڈ پریشر کے متعلق انتہائی اہم بات یہ ہے کہ دل کے امراض سکڑنا وغیرہ، سانس پھولنا، چربی کی زیادتی، یورک ایسڈتیزابیت، معدہ کی خرابی سارے معاملات بلڈ پریشر کا ہی شاخسانہ ہے۔ جو شخص بھی دل کے امراض وغیرہ کا شکار ہوں وہ ہمارے اس کورس سے فائدہ اُٹھائیں۔
شفائے دل کورس
ایسے افراد جن کو ڈاکٹروں نے انجیو گرافی یا بائی پاس کا مشورہ دیا ہے۔ کولیسٹرول کی زیادتی، قبض، بواسیر، موٹاپا یا دیگر وجوہات کی بناءپر پیدل چلنے یا معمولی سی مشقت اور محنت سے سانس چڑھتا ہے۔ اعصابی کمزوری ہو، جسم میں درد یں یا مختلف حصول میں گلٹیاں ہوں، یورک ایسڈ کی زیادتی ہو۔ وہ آفاق کلینک کا طبی نبوی کے مطابق تیار کردہ “شفائے دل کورس” جس کے اجزاءمیں خالص شہد، لہسن کا رس، ادرک کا عرق، لیموں کا عرق اور سیب کا عمدہ قسم کا سرکہ شامل ہوتا ہے۔اس مرکب کے کراماتی اثرات اتنے کثیر ہیں کہ ان کا تحریر میں احاطہ مشکل ہے۔ بس اتنا ہی کافی ہے کہ “ایک انار سوبیمار” والا مقولہ سچا ثابت ہوتا ہے۔ جن لوگوں کے لئے ڈاکٹروں نے بائی پاس کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے اس”شفائے دل کورس” سے ہمیشہ کے لئے شفاءیاب ہوئے اور آئندہ دوائیوں کی قید سے ہمیشہ کے لئے آزاد ہو گئے۔
شفائے شوگر کورس
شوگر ہمارے اس مصروف معاشرے کے لئے ایک سزا ہے جس معاشرے میں اپنی صحت کے لئے بھی لوگوں کے پاس وقت نہیں جس کی وجہ سے اعصابی کمزوری، جسم میں دردیں،معدہ کی کمزوری، جگر کی تکالیف، مردانہ طاقت کی کمی بلکہ ناپید ہو جانا جس کی وجہ سے مرد کا عورت کے حقوق ادا کرنے سے قاصر ہوجانا بھی شامل ہے۔ جو لوگ اس طرح کی علامات کا شکار ہیں وہ فوری طور پر اپنے طرز زندگی پر نظر ثانی کریں۔اس مرض سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کرنے کے اس “شفائے شوگر کورس” کو چند ماہ متواتر استعمال کر کے حیرت انگیز فوائد حاصل کریں۔
شفائے ٹانسلز کورس
عموماً چھوٹے بچے جو قد بڑھنے کی عمر میں داخل ہو چکے ہوتے ہیں۔ مگر ان کا قد خاطر خواہ اور عمر کے مطابق نہیں بڑھتا۔ اس کی وجہ ان کے گلے کے ٹانسلز ہوتے ہیں۔ جن کی خرابی سے بار بار گلا خراب ہونا درد کرنا، سوج جانا، رات کو رال بہنا، پیشاب بستر میں کر دینا وغیرہ جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ اگر آپ کا بچہ یا بچی ٹانسلز کی وجہ سے یا دیگر مذکورہ بالا علامات کی وجہ سے چھوٹے قد کا شکار ہے تو دیر نہ کریں۔”شفائے ٹانسلز کورس” استعمال کریں۔ شفاءپائیں۔
بول بستری کورس
شفائے بچگان کورس
چھوٹے بچے نوزائیدہ سے لے کر ڈیڑھ سال کی عمر تک مختلف مسائل مثلاً قبض، گیس، اینٹھن پھر 6ماہ کی عمر سے دانت نکالنے کے زمانے میں دانتوں کے نکلنے کی وجہ سے پیچش، بخار، بے چینی، مار پیٹ، رونے دھونے جیسے مسائل کے ساتھ کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور کمزور ہوتا چلا جاتا ہے اور ہر وقت یہ خواہش کرتا ہے کہ کوئی ایک فرد ایسا ہو جو اس کو ہر وقت اُٹھا کر گھومتا پھرتا رہے۔ ایسے تمام امراض اور شکایات کے ازالے کے لئے آفاق کلینک نے ایسا مرکب تیار کیا ہے۔ جس کو آج تک بلا مبالغہ ہزاروں بچوں پر انتہائی درست طریقہ پر آزمایا جا چکا ہے اور بچوں کی بھوک، کمزوری، چڑچڑاپن ختم ہو گیا۔ اگر آپ کا بچہ بھی اس طرح کی علامات کا شکار ہے تو آج ہی یہ کورس منگوائیں اور اس کے کرامتی اثرات کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔
نسوانی حسن کورس
نوجوان لڑکیوں میں نسوانی حسن کی کمی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کو لڑکیاں بجا طور پر محسوس کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے احساس کمتری، نفسیاتی کمتری کے ساتھ ساتھ بعض دفعہ مایوسی کا شکار ہونے لگتی ہیں۔ اس کی وجہ عموماً ناقص خوراک، خوراک کا خیال نہ رکھنا، خون کی کمی کا شکار ہونا، پھل وغیرہ، دودھ اور ڈرائی فروٹس کا غذا میں شامل ہونا، سبزیوں کو اپنی خوراک سے دیس نکالا دے دینا وغیرہ ایسے محرکات ہیں۔ جن کی وجہ سے لڑکیوں کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شادی کے موقع پر لڑکے والے جب صرف اس حُسن کی کمی کو بہانہ بنا کر لڑکی کا انکار کر دیں تو دُکھ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس مسئلہ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے آفاق کلینک نے اس کے مستقل اور زود اثر علاج کے لئے کئی سال کے مسلسل تجربات اور اس کو لا تعداد مریضوں پر کامیابی سے استعمال کر کے انتہائی کار آمد کورس بنا دیا ہے۔ جو بھی استعمال کرے گا، فائدہ پائے گا۔
شفائے پتھری کورس
گردے میں پتھری ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے اور عموماً لوگ اس کی نوعیت سے ناواقف ہونے کی وجہ آخری سطح اور حد پر پہنچ کر سر جنز کے مشورہ سے آپریشن اورلیزر لگوانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ جو انتہائی مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ با لکلیہ شفاءکا راستہ ہرگز نہیں ہے۔اس لئے پتھری کا سائز کوئی بھی ہو۔ آفاق کلینک کا شفائے پتھری گردہ کورس شفاءکی ضمانت ہے۔
شفائے ہرنیا کورس
ہر نیا کے متعلق انگریزی طریقہ علاج میں ایک انتہائی احمقانہ سوچ ہے کہ اس کا بغیر آپریشن کوئی علاج نہیں۔ ہرنیہ کا آفاق کلینک نے سالہا سال کے تجربات کے اور بے شمار افراد کی بغیر آپریشن کے شفاءسے ہمکنار کیا ہے۔ آپریشن کی زحمت اور پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے اس کورس کا استعمال انتہائی مفید اور اہم ہے۔
مردانہ طاقت کورس
ایسے افراد جو مردانہ کمزوری کا شکار ہوں۔ وہ ہمیشہ نفسیاتی کمتری کا شکار رہتے ہیں۔ مردانہ وجاہت سے محرومی ایک انتہائی خطرناک ٓزمائش ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ فرمائیں۔ عضو خاص طاقت سے محروم ہو تو مرد کے ساتھ ساتھ عورت بھی اذیت کا شکار ہوتی ہے۔ بعض دفعہ گھر اُجڑنے کا سبب یہ کمزوری ہی بنتی ہے۔ جبکہ دُلہا میاں یہ بات ماں، باپ، بھائیوں اور دوستوں سے ذکر کرتے ہوئے گھبراتے ہیں یا وقتی نشہ آور ادویات یا وقتی گولیاں برائے عضو خاص کھا کر گزارہ لینا کافی سمجھتے ہیں۔ بعض دفعہ غلط سوسائٹی، گندی اور غلیظ محفل، غلیظ قسم کے گندے فلمی مناظر، ہاتھ کی گندی عادت سے مادہ طاقت کا ضائع ہونے کی وجہ سے قطروں، جریان، احتلام،مذی اور ودی جیسے معاملات کا شکار ہو جانا ایسا سخت پریشان کن مرحلہ ہے کہ جس کو ابتدائی مراحل ہی میں جڑ سے اُکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔اس کے لئے 100%نتائج کا حامل مردانہ طاقت کورس شفائے کامل کی ضمانت ہے۔ ایسے افراد کو جن کو معدہ و جگر کی گرمی کی وجہ سے ہاتھ پاﺅں کی جلن کی شکایت ہو، معدہ کی تیزابیت، جلن، بد ہضمی، ڈکاریں آنا وغیرہ جیسے معاملات اور شکایات کی وجہ سے مادہ منویہ پتلا ہوچکا ہو، طاقت کی کمی محسوس ہونا، سرعت انزال اور جریان وغیرہ سارے جسم میں سخت تپش محسوس ہونا وغیرہ کے لئے ایسا مجرب سفوف ہے۔ جس نے بے شمار مریضوں کی زندگی میں زندگی کی نئی اُمنگ پیدا کر دی ہے۔ استعمال کریں۔ فائدہ اُٹھائیں۔بعض دفعہ جوانی کی دھلیز پر قدم رکھتے ہی نوجوان کے قدم ڈگمگا جاتے ہیں اور وہ نوجوان نفسانی خواہشات کی تکمیل کے لئے دور تک جا پہنچتے ہیں۔ اغلام بازی،مشت زنی اور بعض غلط عورتوں کے چکر میں پڑ کر جوانی کو تباہ کر بیٹھتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مختلف قسم کے جنسی امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ قوت باہ میں کمی، امساکی طاقت کی کمی اور بعض دفعہ سرعت انزال کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بعض دفعہ ذیابیطس کے شکار افراد بھی جنسی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ انتہائی خطر ناک مرحلہ ہے جس کے سبب جنسی بے راہ روی کا بھی خطرہ ہو جاتا ہے۔ جو لوگ اپنے گھر کو محفوظ اور خوشیوں کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ طلاق سے بچانا چاہتے ہیں۔ عورتوں کے مردوں سے متنفر ہو کر غیر مردوں سے تعلقات کو روکنا چاہتے ہیں۔ فوری طور پر “مردانہ طاقت کورس” کا استعمال کر کے لا زوال طاقت کے مالک بنیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔
شفائے درد کیپسول
آج کے مشینی دور میں اعصابی کمزوری، ورزش، واک اور غیر طرز زندگی کی پاداش میں قدرت کی طرف سے جوڑوں کے درد سزاعام ہے۔ نماز بیٹھ کر پڑھنا، چلنے پھرنے میں تکلیف،زمین پر بیٹھنے کی بجائے کرسی پر بیٹھ سکنا، بیٹھ کر اُٹھنے میں مشقت کا سامنا، یورک ایسڈ وغیرہ، ریاحی درد۔ بییسیوں سال سے درد، گھٹنوں کی تکالیف میں مبتلا افراد اب الحمد للہ! تندرستی کی زندگی کا لطف اُٹھا رہے ہیں۔ آپ استعمال کریں، مان جائیں گے۔
سفوف معدہ نمک/نمک کے بغیر
جو لوگ کھانے کے بعد ڈکاروں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بد ہضمی کے دائمی شکاراثرات۔ مختلف قسم کی ریاحی دردیں جسم میں دوڑتی ہیں۔ قبض کا شکار ہیں۔ سگریٹ نوشی کی عادت، شوگر کی دردیں تکلیف پہنچاتی ہیں، موٹاپا ہے، میٹھی چیزیں کھانے کے شوقین ہیں۔ وہ اس سفوف کو استعمال کریں تو ان کے لئے نوید شفاءہے۔ نمک کے بغیر بھی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے دستیاب ہے۔
شفائے دماغ کورس
ایسے لوگ جو دفتری معاملات، کاروبار، علمائ، طلبائ، سکول و کالج کے سٹوڈنٹس، وکیل حضرات، حفظ قرآن کرنے والے بچے،اےسے افراد جن کی یاد داشت متاثر ہو رہی ہو، منٹوں پہلے کی بات یاد نہ رہتی ہو، ذہن منتشر رہتا ہے، نیند نہ آتی ہے۔سر درد رہتا ہو،نوجوان بچے، بچیاں سکول و کالج سے واپسی پر سر درد کی شکایت ہوں۔ جو کچھ یاد کریں، وہ بھول جاتا ہے۔ جو لوگ اپنے حافظے، یادداشت کو انتہائی تیز کرنا چاہتے ہوں۔ وہ لوگ جو سالوں بعد بھی کیمپیوٹر جیسا حافظہ چاہتے ہوں ان کو یہ کورس استعمال کرنا انتہائی مفید ہے۔
شفائے سردرد کورس
ایسے افراد مرد و کواتین جن کو آدھے سر درد کی شکایت عموماً رہتی ہو۔ وہ ہر وقت سردرد کی تکلیف میں مبتلا ہوں اور مختلف قسم کی سکون و نشہ آور ادویات کھا کر گزارا کر رہے ہوں۔ تو ان کو پہلی ہی فرصت میں ہمارا تیار کردہ “شفائے سر درد کورس” استعمال کر کے اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنی چاہئےے۔ کیونکہ یہ مرض جتنا جڑپکڑتا جائے گا۔ اس کا اُکھڑنا اتنا ہی مشکل اور دقت سے ممکن ہو گا۔
شفائے آدھا سردرد کورس
ایسے افراد مرد و کواتین جن کو آدھے سر درد کی شکایت عموماً رہتی ہو۔ وہ ہر وقت سردرد کی تکلیف میں مبتلا ہوں اور مختلف قسم کی سکون و نشہ آور ادویات کھا کر گزارا کر رہے ہوں۔ تو ان کو پہلی ہی فرصت میں ہمارا تیار کردہ “شفائے آدھا سر درد کورس” استعمال کر کے اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنی چاہئےے۔ کیونکہ یہ مرض جتنا جڑپکڑتا جائے گا۔ اس کا اُکھڑنا اتنا ہی مشکل اور دقت سے ممکن ہو گا۔
دائمی نزلہ کورس
نزلہ، الرجی، ناک کی ہڈی بڑھنے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری، چھینکیں، ناک بہنا اور ہر وقت نزلہ وغیرہ حلق میں گرنا ایسی علامات ہیں جن کی وجہ سے مریض دائمی مشکلات کا شکار رہتا ہے۔ سر کے بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ دماغ کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔ معمولی سے موسمی اثرات کو برداشت کرنے کی صلاحیت سے محرومی کے سبب مختلف قسم کی انگریزی ادویات اور قہوہ، جوشاندہ روز مرہ زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ سر درد، نظر کی کمزوری، دماغی یادداشت میں کمی، گنجا پن، قبض، منہ خشک اور دیگر پیاس وغیرہ جیسی علامات سے چولی دامن کا ساتھ قائم ہو جاتا ہے۔ لوگ انگریزی علاج کروا کرمایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لیکن صحیح اور مناسب حل کی طرف سے عدم توجہ کی وجہ سے دائمی نزلہ کو قسمت اور مقدر کا حصہ سمجھ کر بیماری سے سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔ اس طرح کے تمام مریضوں، بیماروں اور بیماروں کے لواحقین کے لئے خوشخبری ہے کہ اب دائمی نزلہ کا یہ مرض ان شاءاللہ جڑ سے ہمیشہ کے لئے ختم ہو گا۔ بس پرہیز اور دوائی کو چند دن مستقل ہمارے بتائے ہوئے طریقہ سے استعمال کرنا شرط ہے۔
چھوٹا قد کورس
بڑھتی عمر کے بچوں اور نوجوان لڑکے لڑکیاں جن کا قد اپنی عمر وزن وغیرہ کے مطابق نہ ہو۔ ان کے معاملے میں ہرگز سستی نہیں کرنی چاہئےے۔ ان بچوں کی خوراک میں پھل، دودھ،سبزیوں کے ساتھ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے اضافی کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن کا مسلسل استعمال انتہائی حیرت انگیزاثرات کا حامل ہوتا ہے۔ ہمارے ادارہ آفاق ہربل کلینک سے بے شمار پریشان حال بچوں، بچیوں نے شفاءکا فیض حاصل کیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے قد میں مناسب اور خاطر خواہ اضافہ حاصل کر چکے ہیں۔اب ادارے کے لئے دُعا گو ہیں۔ اس کورس میں دوائی کے ساتھ ساتھ چند قسم کے پرہیز کرنے بہت ضروری ہیں۔ ٹھنڈے بازاری مشروبات، گلا خراب کرنے والے دیگر جوس، فاسٹ فوڈز کی بہتات اور کثرت سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔ مناسب ورزش، واک ، کھیل فٹ بال، ہاکی رسہ کوذنا وغیرہ ایسی ورزشیں ہیں جو قد بڑھانے میں دوائی کی معاون بنتی ہیں۔ مدت کورس کم ازکم 6ماہ ہے۔
ماسخورہ کورس
اکثر نوجوان باوجود صفائی پسند ہونے کے منہ سے بدبو آنے کی شکایت کرتے ہیں۔ دانت روزانہ پابندی سے صاف کرنے الائچی، سپاری سے دانتوں کی بدبو زائل اور ختم کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ ہر وقت منہ میں لعاب بھرا رہتا ہے۔ رات کو سوتے وقت رال بہنا معمول بنا ہوا ہے۔مسوڑھے سوجے رہتے ہیں۔ گلا عموماً خراب رہتا ہے۔ گلے میں درد وغیرہ روزمرہ کا معمول ہے۔ معمولی سے ٹھنڈے ، گرم کی شکایت سے مسوڑھے سوج جاتے ہیں۔ لوگ بے زاری کا اظہار کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ بعض مرتبہ شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے اس مرض کی وجہ سے بے زار رہتی ہے اور منہ سے سخت بدبو اٹھتی ہے۔انسان اپنے معاشرے، دوست، احباب، مسجد اور دیگر محافل میں شرکت کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ اس طرح کے مسائل سے آپ یا آپ کا کوئی دوست دوچار ہے تو ہمارے”ماسخورہ کورس” سے استفادہ آپ کو اس اذیت ناک کیفیت سے بچا لے گا اور آپ پھر سے خوش و خرم زندگی گزار سکیں گے۔ گلا ٹھیک ہو جائے گا۔ منہ کی بدبو ختم ہو جائے گی۔ مسوڑھے سوجنا ختم ہو جائیں گے۔ انگریزی ادویات سے مسوڑھوں کے اس زہر کو دبانے اور بدبو زائل کرنا سور ج کی تپش اور گرمی سے آنکھیں چرانے اور بلی کو دیکھ کر کبوتر کے آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔لہٰذا کسی مزید ٹوٹکے وغیرہ سے بچتے ہوئے ہمارا “ماسخورہ کورس” استعمال کریں اور یقینی شفاءسے ہمکنار ہوں۔
سفوف ٹھنڈک
معدہ اور جگر کی گرمی اس زمانہ میں معمول کا قصہ ہے۔ اس کی وجہ سے پیشاب کا جل کر آنا، قبض ہونا، ہاتھ ، پاﺅں میں سے زبردست گرمی کا خارج ہونا، سخت سردی میں بھی پاﺅں رضائی، بستر سے باہر نکالنے کی زحمت اٹھانا، معدہ، جگر کی گرمی کی زیادتی کی وجہ سے مادہ منویہ کا پتلا ہوجانا، قوت باہ اور امساک کا ختم ہوجانا، پیشاب سے پہلے اور بعد میں جریان اور منی کے قطروں کا خارج ہونا۔ معمولی سی جنسی تحریک کی وجہ سے کپڑے نا پاک ہوجانا، پیشاب کے قطروں کی وجہ سے کپڑے ناپاک اور وضو ختم ہو جانا۔ اس طرح کی پریشانیوں کے لئے سفوف ٹھنڈک استعمال کر یں، شفاءیاب ہوں۔
پالیسی
آفاق کلینک نے سالہا سال کی محنت اور تجربات کی روشنی میں مختلف شفاءبخش کورسز ہربل اور ہومیو پیتھک اجزاءسے ترتیب دیئے ہیں۔ یہ 100%شفاءبخش ہیں۔ آج تک ان کے استعمال سے کبھی بھی کسی قسم کے مضر اثرات، ما بعدمضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ لیکن اس کے باوجود ادارہ آفاق ہربل کلینک کسی بھی مضراثرات کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا اور ایک دفعہ دوا خریدنے کے بعد واپسی کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ کیونکہ ہر کورس اور دوائی مریض کی انفرادی علامات کو مد نظر رکھ کر بنائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے واپسی کسی صورت ممکن نہیں۔ ادارہ دُعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دائمی صحت سے ہمکنار فرما ئیں۔
آرڈر کرنے کا طریقہ
آپ مفت طبی مشورہ کرنے اور اپنی علامات ای میل کرنے کے بعدرقم والے صفحہ پر جا کر وہاں پر ذکر کردہ مختلف طریقہ ہائے ادائیگی میں سے جو آسان سمجھیں، اس کو اختیار کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ادا شدہ رقم کی تفصیلات وہاں موجود پی ٹی سی ایل، موبائل نمبرز یا بذریعہ ای میل بتائیں۔ تاکہ جلد از جلد آپ کو آپ کی بتائی ہوئی علامات اور امراض سے مطابقت رکھنے والی ادویات تیار کر کے ارسال کی جا سکیں۔ ادائیگی کرنے کی صورت میں یہ بات یقینی تصور کی جائے گی کہ آپ ادارہ کی تمام پالیسی، قواعد و ضوابط اور طریقہ ہائے علاج سے 100% متفق ہیں اور آپ کو کسی قسم کا کوئی اعتراض یا شکایت نہیں ہے۔